• news

مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن آ ج منا یا جا ئے گا

اسلا م آ باد (آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن آ ج بدھ کو منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں منعقدہ مختلف تقاریب اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا جماعت اسلامی سمیت مختلف دینی وسیاسی جماعتوں کی جانب سے تقریبات میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی فتح و نصرت کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی جبکہ الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے فلسطینی مسلمانوں پرڈھائے جانے والے مظالم کو بھی اجاگر کیا جائے گا ۔

ای پیپر-دی نیشن