.پانامہ لیکس نظر ثانی اپیل‘ جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر
لاہور(وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پانامہ لیکس سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائرکر دی گئی۔ بیرسٹر ظفر اللہ خان کی ایف بی آر، مریم صفدر، حسن نواز، حسین نواز، کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پانامہ لیکس سے متعلق بیس اپریل کے عدالت عظمی کے فیصلے اور جے آئی ٹی رپورٹ سے عوام میں ابہام پیدا ہوئے ہیں، متفرق درخواست میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ سویلین حکومت کے تابع سول اور ملٹری افسر وزیر اعظم کے خلاف کیسے رپورٹ دے سکتے ہیں جبکہ جے آئی ٹی میں شامل آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندے اعلیٰ فوجی افسروں کے ماتحت ہیں، حالیہ دھرنے میں اعلیٰ عدلیہ کے ایک جج نے بھی ان ایجنسیز کو سنجیدگی اختیار کرنے کا حکم دیا ہے، چائنیز جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کے ارکان بھی پاکستان کو غیر مستحکم ملک قرار دے چکے ہیں، پانامہ لیکس سے متعلق عدالت عظمی کا فیصلہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔