• news

نواز شریف نے احسن اقبال، چوہدری نثار کے بیانات کا نوٹس لے لیا، نظم و ضبط کی پابندی کریں: سابق وزیراعظم

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف نے احسن اقبال اور چوہدری نثار کے بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ بیان بازی سے پارٹی کی ساکھ متاثر ہوئی۔ دوران گفتگو خواجہ آصف کے ٹوکنے پر نثار غصے میں اٹھ کر چلے گئے۔ قائدین مناکر لائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ نواز شریف نے دونوں رہنمائوں کو طلب کیا اور سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کے جھگڑے سے پارٹی کی ساکھ متاثر ہوئی، سینئر رہنمائوں کو غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔ اس موقع پر احسن اقبال اور چوہدری نثار کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور وزیر خارجہ خواجہ آصف کے ٹوکنے پر نثار غصے میں آگئے۔ طارق فضل چوہدری اور ڈاکٹر آصف کرمانی انہیں منا کر واپس لائے۔ نواز شریف نے دونوں رہنمائوں کو پارٹی نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت کی۔

ای پیپر-دی نیشن