• news

دھرنے سے دنیا میں منفی پیغام گیا، امید ہے حلقہ بندیوں کا معاملہ سینٹ اجلاس سے پہلے حل ہو جائیگا: خورشید شاہ

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قومی اسملی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے اس توقع کا اظہار کیا کہ قومی اسمبلی کی نشستوں کی حلقہ بندیوں کے بل کے معاملے کا حل سینٹ اجلاس سے پہلے تک آئے گا۔ مسلم لیگ پارلیمنٹ سے دور رہتی ہے۔ حکومت نے دھرنے کا معاملہ بھی پارلیمنٹ میں لانے سے گریز کیا۔ دھرنے کے بعد پاکستان کے بارے میں عالمی سطح پر منفی پیغام گیا۔ بحران میں واضح پیغام دیا کہ ہم جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دھرنے کے بعد پاکستان کے بارے میں عالمی سطح پر منفی لکھا گیا اور حکومت نے جس طرح صورتحال کو ہینڈال کیا عدالت میں اس حوالے سے ریمارکس سامنے آئے۔ مسلم لیگ (ن) جن کوا پنا حلقہ سمجھتی تھی وہی اسلام آباد دھرنے میں ان کے سامنے کھڑے ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن