نوجوانوں کو ضلعی سطح پر سپورٹس کی سہولتیں میسر ہونگی: حنیف عباسی
لاہور+ننکانہ صاحب (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس+نمائندہ خصوصی) چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی سپورٹس پنجاب حنیف عباسی اور سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے منگل کے روز شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور شاہکوٹ میں سپورٹس کے زیرتعمیر منصوبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں سپورٹس کے منصوبے تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں جس سے نوجوانوں کو اپنے ضلع میں ہی سپورٹس کی جدید سہولتیں میسر ہوں گی اور وہ اپنے کھیل کو مزید بہتر کرسکیں گے، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہاوزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے ویژن کے مطابق کھلاڑیوں کو جدید سہولتوں کی فراہمی کیلئے دن رات کام ہورہا ہے، نوجوانوں کی رہنمائی کرکے ان کو چیمپئن بنائیں گے۔