• news

پی سی بی نے محمد حفیظ کی بائولنگ ایکشن درستگی کے لئے غیر ملکی ماہر سے مدد مانگ لی

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کے بائولنگ ایکشن کی درستگی کیلئے غیر ملکی ماہر کی مدد لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔محمد حفیظ کا بائولنگ ایکشن اکتوبرمیں سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد یکم نومبر کو لندن کی لف برویونیورسٹی میں ان کے بائولنگ ایکشن کا بائیو مکینکس ٹیسٹ ہوا جس میں ان کے بائولنگ ایکشن کو غیر قانونی پائے جانے پر آئی سی سی نے انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں بائولنگ سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بائولنگ ایکشن کی درستگی کیلئے محمد حفیظ کیساتھ بھرپور تعاون کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں برطانوی بائیو مکینکس ایکسپرٹ پال ہیرن کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔محمد حفیظ پال ہیرن کی زیر نگرانی چار روز تک بائولنگ ایکشن کی بہتری پر کام کریں گے جبکہ پروفیسر کے ایکشن کو بہتر بنانے پر آنے والے تمام اخراجات پی سی بی برداشت کرے گا۔قبل ازیں آل رائونڈر نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کمیٹی بنانے کی بجائے بائولنگ ایکشن کی درستگی کیلئے ماہر کوچ کی خدمات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی ۔

ای پیپر-دی نیشن