• news

جیل میں شہری کی ہلاکت‘ گورنر خیبر پی کے نے تحقیقات کا حکم دے دیا

پشاور(آئی این پی ) گورنر خیبر پختونخواہ ظفر اقبال جھگڑنے فاٹا سینٹر کی درخواست پر بنوں جیل میں تشدد سے جاں بحق ہونے والے شیر افضل کی موت کی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ساجد طوری اور رکن قومی اسمبلی سجاد طوری نے گورنر خیبرپی کے ظفر اقبال جھگڑا سے ملاقات کی اور بنوں جیل میں تشدد سے جاں بحق ہونے والے شیر افضل کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔اس درخواست پر گورنر نے آئی جی کو تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن