سینٹ کمیٹی کا اجلاس، وزارت ٹیکسٹائل کے جاری منصوبوں پر خرچ رقوم کی تفصیل طلب
اسلام آباد(صباح نیوز) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت و ٹیکسٹائل انڈسٹری نے وزارت ٹیکسٹائل کے تمام جاری منصوبہ جات پر خرچ رقوم کی تفصیلات طلب کرلی، کمیٹی نے قرار دیا ہے کہ منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری رقوم ضائع ہوتی ہیں جب کہ منصوبے بناتے وقت ہر پہلو کو مد نظر رکھنا ضروری ہوتا ہے،۔ بیرون ملک کمرشل اتاشیوںکا کارکردگی رپورٹس طلب بھی کر لی گئیں، کمیٹی نے ایک ہزار انڈسٹریل سٹیچنگ یونٹس منظوری کے باوجود شروع نہ ہونے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے سیکرٹری وزارت سے جواب طلب کرلیا ہے۔ گذشتہ روز کمیٹی کا اجلاس کے چیئرمین سینیٹر شبلی فراز کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔