• news

سورج مکھی کی فصل خوردنی تیل کی پیداوار بڑھانے کیلئے اہم ہے :محکمہ رزراعت

لاہور (کامرس رپورٹر)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ سورج مُکھی کا شمار اہم خوردنی تیلدار اجناس میں ہوتا ہے۔ سورج مُکھی کی فصل خوردنی تیل کی ملکی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار اداکرسکتی ہے کیونکہ اس کے بیج میں اعلیٰ قسم کا تقریباََ 40-45فیصد تیل ہوتا ہے۔ مزیدبرآں اس کے تیل میں انسانی صحت کے لئے ضروری وٹامن'اے' ، 'بی'اور 'کے'پائے جاتے ہیں ۔ اس فصل کا دورانیہ تقریباََ 100سے 125دن ہوتا ہے اور کم مدت کی فصل ہونے کی وجہ سے اسے بڑی فصلوں کے درمیانی عرصہ میں بآسانی کاشت کیا جاسکتا ہے۔بھاری میرا زمین سورج مکھی کی کاشت کے لئے بہت موزوں ہے۔ سیم زدہ اور بہت ریتلی زمین اس کے لئے موزوں نہیں ہے۔ زمین کی تیاری کے لئے راجہ ہل یا ڈسک ہل پوری گہرا ئی تک چلائیں تاکہ پودوں کی جڑیں گہرائی تک جا سکیں۔ دھان والے کھیتوں میں یہ اور بھی زیادہ ضروری ہے کیونکہ ایسی زمینوںمیں سخت تہہ پائی جاتی ہے ۔خادم پنجاب کسان پیکج کے تحت سورج مکھی کی منافع بخش کاشت کے فروغ کے لیے کروڑوں روپے سبسڈی کی فراہمی ۔رجسٹرڈ کسانوںکو سورج مکھی کی کاشت پر بذریعہ وائوچر 5000روپے فی ایکڑ سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن