غیر قانونی شکار روکنے کیلئے قوانین مزید موثر بنانے کیلئے سفارشات تیار کی جائیں: وحید الدین
لاہور (سپورٹس رپورٹر) محکمہ جنگلات کے سیکرٹری وحید الدین نے کہا ہے کہ غیر قانونی شکار کی روک تھام کے قوانین کومزید موثر بنانے کیلئے سفارشات تیا ر کی جائیں، جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے نئی چیک پوسٹیں اور تحصیل و ضلع کی سطح پر محکمہ کے ذاتی دفاتر کے قیام بارے رپورٹ طلب کر لی گئی۔