ٹھیکوں میں کروڑوں کی خورد برد سے متعلق ریفرنس پر سماعت
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ٹھیکوں میںکروڑوںکے خوردبرد سے متعلق نیب لاہورکی جانب سے دائر ریفرنس پرسماعت کی گئی۔ مختلف ٹھیکوں میں کروڑوں روپے مالیت کی خورد برد سے متعلق نیب لاہور کی جانب سے دائرکئے گئے ریفرنس پر نیب عدالت نے سماعت کرتے ہوئے ریفرنسزکے تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے انہیں نو دسمبر کو طلب کرلیا جبکہ عدالت نے ان ریفرنسز میں ملوث چالیس ملزمان کو ریفرنسز کی کاپیاں فراہم کر دی ہیں۔