• news

ہائیکورٹ نے انٹی کرپشن کی جانب سے پٹواری کیخلاف انکوائری داخل دفتر کرنے کا معاملہ چیف سیکرٹری کو بھجوا دیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے پٹواری کے خلاف انکوائری داخل دفتر کرنے پر معاملہ چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوا دیا۔ لاہورہائیکورٹ کے نے غلام عباس کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکہاکہ دھوکہ دہی اور فراڈ کی ثبوتوں کے ساتھ پٹواری کے خلاف کاروائی کے لیے ڈی جی اینٹی کرپشن کو درخواست دی۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے احمد پورسیال کے پٹواری کے خلاف تحقیقات کرنے کے بجائے انکوائری داخل دفتر کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن