.پٹرول ایک روپے 48پیسے‘ لائٹ ڈیزل 13روپے‘ مٹی کا تیل15روپے مہنگا کرنیکی سفارش
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ ) اوگرا نے پٹرول ایک روپے 48 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کردی۔ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل بھی مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 15 روپے 35 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں13 روپے 15 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت کا تعین اوگرا نے نہیں کیا۔ یکم دسمبر سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی۔