• news

پاکستان بلاتفریق رنگ ونسل مذہب زبان یا فرقہ سب کا ہے :آرمی چیف

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان بارڈر کے ملحقہ علاقے باجوڑ ایجنسی کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو دہشتگردوں کا پاکستانی علاقے میں داخلہ روکنے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو سرحد پار سے دہشت گردوں کی دراندازی روکنے کے لئے کوششوں سے تفصیلی آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف کو پاک افغان سرحد پر باڑ اور خاردار تار لگانے نئے قلعوں اور چیک پوسٹوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو مقامی افراد کو سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔ آرمی چیف نے پشاور میں فاٹا، خیبر پی کے علماء سے بھی ملاقات کی۔ آرمی چیف نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں علماء کے مثبت کردار کو سراہا۔ خیبر پی کے فاٹا علماء نے دہشتگردی کی متفقہ طور پر مذمت کی۔ علماء نے امن و استحکام کیلئے سکیورٹی فورسز کی کوششوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں کور کمانڈر پشاور بھی موجود تھے۔ پاکستان بلاتفریق رنگ، نسل،مذہب، زبان یا فرقہ سب پاکستانیوں کا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن