• news

اسلام آباد:امام بارگاہ کے قریب فائرنگ آئی بی ملازم سمیت 2 افرادسبی :ایف سی کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی 2 اہلکار شہید

سبی+ لاہور +اسلام آباد(آئی این پی+ خصوصی رپورٹر+اپنے سٹاف رپورٹر سے) سبی میں دہشت گردوں کی کارروائی سے سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار شہید جبکہ 3شدید زخمی ہو گئے۔ سانگان میں ایف سی کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، سکیورٹی اہلکار علاقے میں روڈ کلیئرنس ڈیوٹی پر مامور تھے۔ ایف سی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرکے بارودی سرنگوں کی نشاندہی کا عمل شروع کردیا۔ وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایف سی کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف سی کی بلوچستان میں امن کے قیام میں دی گئی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ لاہور سے خصوصی رپورٹر کے مطابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے سبی کے علاقے سانگان میں بارودی سرنگ کے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے وزیراعلیٰ نے دھماکے میں ایف سی اہلکاروں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ تھانہ آئی نائن کے سیکٹر آئی ایٹ میں امام بارگاہ باب العلم میں نماز پڑھ کر نکلنے والے افراد پر دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی فائرنگ سے ایک نمازی شہید اور چار شدید زخمی ہوگئے اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی انڈسٹریل زون لیاقت حیات نیازی جائے وقوعہ پہنچ گئے پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور شواہد قبضے میں لے لئے عینی شاہدین کے مطابق امام بارگاہ میں نماز مغربین کے بعد نمازی باہر نکل رہے تھے کہ دو موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے ایک نمازی 52 سالہ حبدار حسین شاہ سکنہ جنڈ موقع پر شہید ہو گیا جو آئی بی میں نائب تحصیل کانسٹیبل تھا جاں بحق کی میت اور زخمیوں کو پمس منتقل کر دیا گیا جبکہ تین افراد ڈاکٹر عنایت حسن علی ولد حسن علی سید ندیم حسن بخاری ولد طارق حسین سکنہ مکان نمبر 689 سٹریٹ نمبر 23 سیکٹر آئی ایٹ ٹو سید رضی شاہ ولد میر عبداللہ جان اور سید عین زیدی ولد سبطین زیدی شدید زخمی ہو گئے ابتدائی تفتیش میں پولیس کو پتہ چلا کہ دو حملہ آور موٹرسائیکل پر امام بارگاہ کے سامنے واٹر کولر کے قریب رکے اور گھات لگائے بیٹھے کہ جیسے ہی نمازی باہر نکلے تو ان پر پستول سے فائرنگ شروع کر دی گئی جبکہ ایک ملزم کے پاس موجود پیٹر گن موجود تھی نہ چل سکی ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ساجد کیانی نے بتایا کہ یہ واقعہ دہشت گردی کا معاملہ معلوم نہیں ہوتا کیمرے کے مطابق ملزمان کی موجودگی میں 60/70 نمازی وہاں سے گزر بھی گئے اور ملزمان کے پاس پمپ ایکشن اور پستول تھا جبکہ دہشت گردی میں ملزمان ہینڈ گرینڈ اور سب مشین گن استعمال کرتے ہیں ایک جاں بحق حبدار شاہ جوآئی بی کا بھی ملازم ہے وہ شکریال کا رہائشی ہے یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ وہ امام بارگاہ کیوں آئے تھے کیمرہ کے مطابق حملہ آور نماز کے بعد سات منٹ تک امام بارگاہ کے باہر کھڑے رہے اور نمازی وہاں سے گزرتے رہے جب جاں بحق اور زخمی ہونے والے نمازی باہر آئے تو ملزمان نے فائرنگ کی زخمی ہونے والے تمام معمر افراد ہیں صرف جاں بحق کی عمر 52 سال تھی حملہ آور ٹرینڈ بھی نہیں تھے۔ جاں بحق یا کوئی زخمی ان کا ٹارگٹ تھا۔ زخمیوں اورشہید کے ورثاء سے بیان لئے جا رہے ہیں۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے امام بارگاہ پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن