شہید لیفٹیننٹ ارسلان کے والد بھی انتقال کرگئے‘ آرمی چیف کا اظہار افسوس
راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ)شہید لیفٹیننٹ ارسلان کے والد بھی انتقال کرگئے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید لیفٹیننٹ ارسلان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ نہ صرف جوانوں بلکہ خاندانوں کی قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 22 سالہ شہید لیفٹیننٹ ارسلان کے والد مری میں انتقال کرگئے۔ اب شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم کے گھر پر کوئی مرد نہیں ۔ پاک فوج اپنے جوانوں کو ایک خاندان کی طرح سمجھتی ہے۔ شہداء کے خاندان کی عزت بھی اسی طرح کی جاتی ہے۔ شہید ارسلان عالم راجگال میں پاک افغان سرحد پر پوسٹ کمانڈر تھے، دو ماہ قبل ارسلان عالم افغان دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے۔