• news

دلیپ کمار پھر نمونیا سے علیل گھر پر علاج جاری ہے: سائرہ بانو

ممبئی (نوائے وقت رپورٹ) برصغیر کے معروف لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو نمونیا ہو گیا۔ بروقت طبی امداد کے بعد طبیعت سنبھل گئی۔ دلیپ کمار کی اہلیہ اداکارہ سائرہ بانو نے شوہر کے ٹویٹر اکائونٹ پر ان کی علالت سے متعلق اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ ڈاکٹروں نے مکمل آرام تجویز کیا ہے گھر پر ان کا علاج جاری ہے اور انہیں صحت یابی کے لئے دعائوں کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن