جواد رفیق چیئرمین این ایچ اے مقرر، جوائنٹ سیکرٹری ندیم ملک او ایس ڈی بن گئے
اسلام آباد (آئی این پی) سیکرٹری قومی اسمبلی اور چیئرمین این ایچ اے کو تبدیل کر دیا گیا ، طاہر حسین کو سیکرٹری قومی اسمبلی اور جواد رفیق ملک کو نیا چیئرمین این ایچ اے مقرر کر دیا گیا ہے ، جن کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ سیکرٹری کلائمنٹ چینج کے ایڈیشنل سیکرٹری طاہر حسین کو تبدیل کرکے سیکرٹری قومی اسمبلی تعینات کر دیا گیا ہے جب کہ سیکرٹری قومی اسمبلی جواد رفیق ملک کو تبدیل کرکے چیئرمین این ایچ اے تعینات کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ فارن پوسٹنگ پر واشنگٹن جا رہے ہیں جہاں پر سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کے بھائی ناصر کھوسہ اس وقت تعینات ہیںجنھیں سابق وزیراعظم نوازشریف نے واشنگٹن میں ایک عالمی ادارے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کرایا تھا۔ناصر کھوسہ نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری فرائض سرانجام دے چکے ہیں ۔دریں اثناء کیڈ ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹری ندیم ملک کو او ایس ڈی بنا کر انہیں اسٹیبلمشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ گریڈ 21کے آفیسر مسعود اختر بینولنٹ فنڈکا ایم ڈی مقررکردیا گیا ہے۔