• news

وفاقی‘ صوبائی حکومتیں موت و زیست کے بستر پر ہیں: عبدالغفور حیدری

کوئٹہ(بیورو رپورٹ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سیاسی شخصیات عوام کی پراپرٹی ہیں ملکی حالات سب کے سامنے ہیں وفاقی اور صوبائی حکومتیں موت وزیست کے بستر پر ہیں اسلام آباد میں جو حالات بنے اور حکومت نے جس طرح دھرنے والوں کو ہینڈل کیا وہ بھی تاریخ کا ایک حصہ بن گیا جو ہماری نظر میں شرمناک عمل ہے ۔یہ بات انہوں نے لسبیلہ اوتھل ایس ایم سی فارم ہائو س میں جے یو آئی بلوچستان کے رہنما سابق صوبائی وزیر مکھی شام لال لاسی کی جانب سے منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی پارٹی کی جانب سے تین ماہ تک دھرنا دیا گیا اس دوران بھی عوام کو تکالیف کا سامنا تھا مگر اس دوران حکومت نے ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھایا اور موجودہ دھرنے پر ڈنڈے برسائے گئے۔ہر کوئی مال بٹور نے میں لگے ہیں کبھی پاناما لیکس ،لڑائی لیکس منظر عام پر آرہی ہیں سب ملکر قومی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں بین الاقوامی حالات ہماری خارجہ پالیسی سارے معاملات درپیش ہیں جنکو درست سمت لے جانا ہوگا ۔بدقسمتی سے کچھ لوگ اسلام کے ٹھیکیدار بن جاتے ہیں جن کو اسلامی تعلیمات کا دور تک علم نہیں ریاست کے اندر ریاست اسکی اجازت شریعت نہیں دیتی وہ مومن جو اس کا پڑوسی بھوکا سوئے وہ مومن نہیں ہوسکتا جو فحش گالیاں دیتا ہو وہ مومن نہیں بن سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن