لاہور: متعدد ڈاکے‘ فیروزوالا میں پولیس مقابلہ2ڈاکو ہلاک‘ مزاحمت پر شہری زخمی
لاہور+ فیروزوالا+ شیخوپورہ (نامہ نگاران+نمائندہ نوائے وقت) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے جوہر ٹائون میں شفیق کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر7لاکھ مالیت، شادمان میں سرمد کے گھر سے 5لاکھ مالیت، ماڈل ٹائون میں بشیر کے گھر سے 4لاکھ مالیت ، نیو انار کلی میں جعفر کے گھر سے 3لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان،سرور روڈ میںعبدالجبارکی فیملی کو یرغمال بنا کر ساڑھے 4لاکھ مالیت، شالیمار میں خالد کی فیملی کو یرغمال بنا کر ڈیڑھ لاکھ مالیت کی نقدی ، طلائی زیورات اور موبائل فون ، باغبانپورہ مین بازار میں نعمان کی موبائل فون شاپ سے 5لاکھ مالیت کے موبائل فون اور نقدی لوٹ لی ہے۔ ڈاکوؤں نے شہر کے مختلف علاقوں میں 6شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے ہیں۔ چوروں نے مانگا منڈی میں سے اخلاق، ڈیفنس سی سے کا شف کی کاریں جبکہ بر کی میں یو سف،سر ور روڈسے مقبو ل ،نو لکھا میںجا وید،ریس کو رس سے کامران ،مسلم ٹائون میں دلد ار، نواب ٹاؤن سے پرویز، نولکھا ادریس کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔مزید برآں فیروزوالا سے نامہ نگار کے مطابق لاہور روڈ نین سکھ کے قریب ڈاکوئوں نے تین کاریں روک کر لوٹ لی۔ ڈاکوئوں نے کاروں میں سوار افراد برہان اور بلال چوہان وغیرہ سے نقدی، موبائل فونز چھین لئے۔ ڈاکو موبائل کمپنی کے آفس میں داخل ہوکر سکیورٹی ملازم مقبول کو یرغمال بنا کر لاکھوں مالیت کی بیٹریاںلے کر فرار ہوگئے۔ کوٹ محمود کے قریب چار نامعلوم افراد نے گولی مار کر نوجوان مبشر علی کو زخمی کردیا۔ ڈاکوئوں نے رمیض الحق اور قاسم کو روک کر لوٹ لیا۔ تشدد کا نشانہ بنایا۔ نقدی موبائل چھین کر لے گئے، نامعلوم افراد نے چار موٹرسائیکلیں اور ایک کار، ایک کیری ڈبہ چوری کرلیا اور فرار ہوگئے۔لاہور شرقپور روڈ کی آبادی منڈیالہ والا کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سے زیرحراست دو ڈاکو عمران عرف مانی اور عمران عرف لال ہلاک ہوگئے دو زخمی جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔شرقپور پولیس نے زیرحراست ڈکیتی اور راہزنی کے مقدمات میں ملوث ملزمان عمران اور عمران عرف مانی کو مسروقہ سامان کی برآمدگی کے لیے لے کر جارہی تھی تین موٹرسائیکلوں پر سوار چھ افراد آئے جنہوں نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کرکے پولیس گاڑی روک کر زیرحراست ساتھیوں کو چھڑوانے کی کوشش کی تو فائرنگ کردی جس میں انکی فائرنگ سے انکے اپنے دو ساتھی عمران اور عمران عرف مانی ہلاک جبکہ دو حملہ آور زخمی اور چار ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ نعشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دیا ہے۔