• news

عدالت سے ضمانت کے بعد سابق صوبائی وزیر گزین مری جیل سے رہا، کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا تاحال فیصلہ نہیں کیا: قومیت پرست رہنما

کوئٹہ(بیورو رپورٹ) سابق صوبائی وزیرداخلہ نوابزادہ گزین مری کوڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ سے رہا کردیا گیا۔ گزین مری کی ضمانت کالعدم تنظیموں کی مبینہ معاونت اورروابط کے کیس میں منظورہوئی تھی جس کے بعد گزین مری کو ڈسٹرکٹ جیل سے رہاکردیاگیا۔ سابق وزیر داخلہ و قومیت پرست رہنما نوابزادہ گزین مری نے کہا ہے آئندہ انتخابات کے حوالے سے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کاتاحال فیصلہ نہیں کیا ہے تاہم بلوچستان کے مفادمیں کسی جماعت سے الائنس کرناہواتو کریں گے۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں جیل سے رہائی کے بعداپنی رہائش گاہ پہنچنے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ میں آئندہ انتخابات میں حصہ لوں گا کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونیکافیصلہ دیکھ کرکریں گے۔انہو ں نے کہاکہ کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کافیصلہ میراذاتی نہیں ہوگا فیصلہ دوستوں اوربزرگوں سے مشاورت سے کروں گا۔ گزین مری نے کہاکہ 18ویں ترمیم کے بعدبلوچستان کے حالات میں بہتری کیلئے صوبائی حکومت کے پاس کافی اختیارات ہیں لیکن بلوچستان کی حکومت کواپنے اختیارات کاپتہ ہی نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن