• news

شیخوپورہ : انتظامیہ نے تحریک انصاف کو دس دسمبر کو کمپنی باغ میں جلسہ کرنے کی اجازت دیدی

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کمپنی باغ میں 10 دسمبر کو ہونے والے جلسہ عام کیلئے ضلعی انتظامیہ نے منظوری دیدی۔ اس سلسلہ میں نائب صدر سینٹرل پنجاب کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے ضلعی صدر انصاف لائیرز فورم رانا زاہد محمود ایڈووکیٹ اور سابق ضلعی جنرل سیکرٹری آصف منظور ورک کے ہمراہ ڈی سی ارقم طارق سے ملاقات کرکے انہیں درخواست بھی دیدی جس میں کمپنی باغ کی گرائونڈ میںجلسہ عام کی اجازت مانگی گئی تھی۔ ڈپٹی کمشنر نے منظوری دیدی۔ جلسہ کے انتظامات کو حتمی شکل دینے سینٹرل پنجاب عبدالعلیم خان اور مرکزی نائب صدر ورکن صوبائی اسمبلی شعیب احمد صدیقی آج شیخوپورہ آئینگے۔

ای پیپر-دی نیشن