پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تقرری کیلئے 5 نام وزیراعظم کو بھجوا دیئے گئے
اسلام آباد (چوہدری شاہد اجمل)وزارت قانون و انصاف نے پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تقرری کے لئے پانچ نام وزیراعظم کو بھجوا دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت قانون وانصاف نے شاہ خاور،ناصر سید شیخ، سید اصغر حیدر ، مدثر خالد عباسی، میاں فصیح الملک کے نام نیب پراسیکیوٹر جنرل کی تقرری کیلئے وزیراعظم کو بھجوائے ہیں۔وزیراعظم ان پانچ ناموں میں سے ایک کو پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تقرری کے طور پر تقرری کریں گے۔یادرہے کہ پراسیکیوٹر جنرل نیب وقاص قدیر ڈار 23نومبر کو عہدے سے سبکدوش ہو چکے ہیں ان کی جگہ نئے پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی کی جائے گی۔