• news

’’پدماوتی‘‘ دیپکا پڈکون کا سر کاٹنے پر انعام رکھنے والا بی جے پی کا رہنما مستعفی

لاہور (نیوز ڈیسک) متنازع بھارتی فلم ’’پدماوتی‘‘ کی ہیروئن دیپکا پڈکون اور ہیرو رنوپر سنگھ کے علاوہ ہدایت کار فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کے سر کاٹنے پر کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان کرنیوالے بی جے پی ہریانہ کے میڈیا کوارڈینیٹر سوراج پال امو نے ملک بھر میں ہونیوالی کڑی تنقید اور پارٹی قیادت کے دباؤ پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ اس سے قبل پارٹی نے اموکو متنازع بیان دینے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن