• news

قصور، شاہکوٹ: بجلی کی بندش، عید میلادالنبیؐ کیلئے لائٹنگ میں مشکلات کا سامنا

قصور + شاہکوٹ (نامہ نگاران) قصور اور گرد و نواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بجلی کی بندش سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دیہاتوں میں شہروں کی نسبت بجلی زیادہ بند کی جا رہی ہے۔ بگری، بھالہ، نتھے والا، شیخ عماد، بہادر پورہ، نظام پورہ و دیگر دیہات میں بجلی کے بندش کے باعث عوام مارے مارے پھرتے نظر آتے ہیں۔ بجلی کی بندش سے فیکٹریوں میں کام کرنے والے بے روزگار ہو گئے نجی اور سرکاری اداروں میں جانے والے سائلین بجلی نہ ہونے سے خالی ہاتھ واپس لوٹتے ہیں۔ بجلی کی دیہاتیو شہری احتجاج پر مجبور ہیں مگر لیسکو کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی قصور کے شہریوں اور سیاسی و سماجی حلقوں نے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے صورتحال کی بہتری کا مطالبہ کیا ہے۔ شاہ کوٹ میں بجلی اور گیس کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی عذاب بنا دی کاروبار مکمل طور پر ٹھپ ہوٹلوں پر روٹی کی مہنگے داموں کھلے عام فروخت جاری لیسکو اور سوئی گیس دفاتر کے نمبرز مسلسل بند عوامی سماجی حلقوں کا شدید احتجاج، گزشتہ شب بھی بجلی کی کئی گھنٹوں تک بند رہی اور گیس بند رہی اور گیس مسلسل 10 گھنٹوں سے بند ہے۔ عوام مہنگے داموں بازار سے روٹی و دیگر اشیا خریدنے پر مجبور ہیں جشن عید میلادالنبیؐ کے سلسلہ میں شہر کی مختلف مساجد اور کئی مقامات پر منعقدہ محافل کے سلسلے انتظامیہ کو لائٹنگ کے لئے بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بالخصوص مرکزی میلاد مصطفیٰ چوک میں 10 ربیع الاول کو منعقد ہونے والی سالانہ محفل میلاد جس میں دور دراز سے ہزاروں افراد شرکت کرتے ہیں لیسکو کی مسلسل لوڈشیڈنگ سے ہیوی جنریٹر چلانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین میاں شوکت علی شوکت نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ جلداز جلد شہریوں کو درپیش اس مسئلہ کا نوٹس لیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن