• news

پاکستان میں ایک کروڑ 20 لاکھ عورتوں کے پاس شناختی کارڈ نہیں، ووٹرز فہرستوں سے باہر

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان میں لگ بھگ ایک کروڑ 20 لاکھ خواتین ایسی ہیں جن کے پاس کمپوٹرائزڈ قومی شناخی کارڈ نہیں اور اس خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں اپنے ووٹ کا حق استعمال نہیں کر سکیں گی۔ کوائف کا اندارج کرنے والے قومی ادارے نادرا کا کہنا ہے کہ موجودہ وسائل میں آئندہ انتخابات سے قبل ان تمام خواتین کے شناختی کارڈز بنانا ممکن نہیں۔ الیکشن کمشن نے ملک کے چاروں صوبوں کے 79 اضلاع میں خواتین کی انتخابی عمل میں شمولیت اور ان کا نام انتخابی فہرستوں میں شامل کرنے کے لیے ایک مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ مہم آئندہ پیر سے شروع کی جائے گی اور اس کا مقصد زیادہ سے زیادہ بالغ خواتین کو ووٹر فہرستوں میں شامل کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن