سعودی عرب : 60 ہوا بازوں کو بلیک لسٹ کردیا
جدہ (آئی این پی) سعودی عرب کے متعلقہ اداروں نے 60سعودی ہوابازوں کو بلیک لسٹ کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے متعلقہ اداروں نے 60سعودی ہوابازوں کو بلیک لسٹ کردیاہے ۔ انہوں نے لائسنس کی تجدید نہیں کرائی تھی۔ 14غیر ملکی ادارے سعودی عریبین ایئرلائنز(السعودیہ) کے 60ہوا بازوں کو بلیک لسٹ کئے ہوئے ہیں۔ اس پابندی کی وجہ سے سعودی عرب کی عالمی پروازیں متاثر ہورہی ہیں۔