ایاز صادق سے فرانس‘ یو اے ای اور سوڈانی سفیروں کی ملاقاتیں‘ اہم امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(آئی این پی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاہے کہ پاکستانی قوم اور افواج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں،دہشتگردی خطے کے امن کیلئے سب سے بڑا مسئلہ ہے، پاکستان دوست ممالک سے تعلقات میں مزید وسعت کا خواہاں ہے، فرانسیسی سفیر نے کہا کہ ہم پاکستان سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، یو اے ای کے سفیر نے کہا پاکستان سے باہمی تعلقات بہت وسیع بنیادوں پر قائم ہیں،سوڈان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان سے پارلیمانی تعلقات کو مزید مستحکم اورمضبوط بنانا چاہتے ہیں۔بدھ کو سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے فرانس، یواے ای،سوڈان کے سفیروں نے علیحدہ ملاقاتیں کیں ،ملاقات میں باہمی تعلقات،باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی، اس موقع پر ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان دوست ممالک سے تعلقات میں مزید وسعت کیلئے کوشاں ہیں،دہشتگردی خطے کے امن کیلئے سب سے بڑا مسئلہ ہے، پاکستانی قوم اور افواج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے لاتعداد قربانیاں دیں۔ایاز صادق