• news

وزیراعظم نے محکمہ ٹیکس میں کرپشن کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم نے ایف بی آر میں 2013 کے بعد سے مختلف کیسز میں پیشرفت رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی چھٹی کے بعد وزیر اعظم نے محکمہ ٹیکس میں کرپشن اور بدانتظامی کا نوٹس لے لیا۔وزیر اعظم ہائوس سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سال 2013 سے اب تک کرپشن اور بد انتظامی کی زیر التوا محکمانہ انکوائریوں کی رپورٹ طلب کر لی ۔ مراسلے میں چیئرمین ایف بی آر سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایف بی آر میں کرپشن اور محکمانہ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر زیر التوا انکوائریوں کی رپورٹ فوری فراہم کی جائے اور ایف بی آر میں 2013 کے بعد مختلف کیسز کی پیشرفت سے آگاہی دی جائے۔ مراسلہ میں خاص طور پر گریڈ 20 کے تین ،گریڈ 19 کے ایک اور گریڈ 18 کے چار افسران کا ذکر کیا گیا ہے کہ ان پر کرپشن کے الزامات بارے جو انکوائری ہو رہی تھی اس کا کیا نتیجہ نکلا جبکہ ان کے علاوہ گریڈ سولہ اور اوپر کے تمام دیگر افسران کی زیر التوا انکوائریوں کو بھی جلد نمٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن