• news

افغانستان میں امن پاکستان امریکہ کیلئے ضروری ہے :اعزاز چوہدری ملکر کام کرنا ہوگا :سینیٹر کوری بوکر

واشنگٹن (آئی این پی، صباح نیوز) امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے امریکی سینٹر کوری بوکر سے کملاقات کی، جس میں دو طرفہ باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا بدھ کو واشنگٹن میں تعینات پاکستان سفیراعزاز چودھری نے امریکی سینیٹر کوری بوکر سے ملاقات کی جس کے دوران اعزاز چودھری امریکی سینیٹر کو پاکستان امریکہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بریفنگ دی اس موقع پر اعزاز چودھری نے کہا افغانستان میں امن پاکستان اور امریکا دونوں کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف کامیابیاں حاصل کی ہیں پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان امریکا تعاون سے مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اس موقع پر امریکی سینٹر کوری بوکر نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے دونوں ملکوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن