ٹرمپ کے ٹوئٹر اکائونٹ سے اشتعال انگیز ویڈیوز ری ٹویٹ‘ مسلمانوں کو تشدد کرتے دکھایا گیا ہے
واشنگٹن (بی بی سی) انتہائی دائیں بازو کی ایک برطانوی تنظیم کی طرف سے مسلمانوں کے بارے میں جاری کردہ تین اشتعل انگیز ویڈیوز کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکائونٹ سے ری ٹویٹ کیا گیا ہے ان ویڈیوز میں مبینہ طور پر مسلمانوں افراد کو تشدد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے پہلی ٹویٹ بریٹن فرسٹ یا برطانیہ پہلے نامی گروہ کے نائب رہنما جیڈا فرینسن کی طرف سے ٹویٹ کیا گیا تھا اس ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس میں ایک مسلمان تارک وطن کو بیساکھیوں کے سہارے چلنے والے شخص پر حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد فرینسن نے مزید دو ویڈیوز جاری کیں۔