• news

ننکانہ:پولیس حراست سے 2 ملزمان فرار، اے ایس آئی اور ہیڈ کانسٹیبل کیخلاف مقدمہ

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی ) پولیس حراست سے ملزمان فرار اے ایس آئی اور ہیڈ کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق منڈی فیض آباد تھانہ کے ایس آئی محمد علی اور ہیڈ کانسٹیبل منظور حسین ملزمان عرفان لڈی عرف ڈان اور عاشر کو جسمانی ریمانڈ کیلئے پرائیویٹ گاڑی میں ضلع کچہری لے جا رہے تھے جب بھٹہ چوک پہنچے تو ملزمان فرار ہو گئے اے ایس آئی محمد علی اور ہیڈ کانسٹیبل منظور حسین کے خلاف ایس ایچ او منڈی فیض آباد احدمسعود نے غفلت اور لا پرواہی کا مظاہرہ کرنے پر مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن