فوج اور عدلیہ میں اختلافات کی سازش ناکام ہو چکی: حامد رضا
لاہور ( سپیشل رپورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ن لیگ نے فوج اور عدلیہ میں اختلافات پیدا کرنے کی سازش کی ہے۔ ن لیگی حکومت پسپائی، رسوائی اور جگ ہنسائی کی علامت بن گئی ہے۔ وفاقی وزیر قانون کے بعد اب صوبائی وزیر قانون کی بھی چھٹی ہو گی۔ دھرنے کے معاملے پر فوج کا کردار آئین و قانون کے مطابق ہے۔ فوج نے قومی سلامتی کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کی ہے۔ فوج نے دھرنہ ختم کروا کر حکومت کو گرنے سے بچایا ہے۔ عاشقان رسول آئیندہ الیکشن میں ختم نبوت کے غداروں کو ووٹ نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے نظام مصطفے متحدہ محاذ کے سربراہ صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی، تحریک لبیک یارسول اللہ کے امیر ڈاکٹر اشرف آصف جلالی اور سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔