اوکاڑہ میں جلسہ کے حوالے سے صمصام بخاری کی زیر صدارت اجلاس
لاہور ( سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید صمصام علی بخاری کی صدارت میں 13دسمبر کو اوکاڑہ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ عام اور عمران خان کی آمد کے حوالے سے میٹنگ ہوئی ، میٹنگ میںجلسے کی تیاریوں کے حوالہ سے لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے ، جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے کمٹیاں بھی تشکیل دی گئیں اور مقامی رہنمائوں کی ڈیوٹیاں بھی لگائی گئیں، میٹنگ میںجلسے کی سیکیورٹی پر خاص توجہ دینے پر زور دیا گیا۔