• news

دنیا روہنگیا مہاجرین کا بحران حل کرنے کیلئے اقدامات کرے: پوپ

ڈھاکہ‘ دہلی (اے ایف پی) پوپ فرانسس نے مطالبہ کیا ہے دنیا روہنگیا مہاجرین کا بحران حل کرنے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرے۔ مہاجرین کو پناہ دینے پر بنگلہ دیش کی تعریف بھی کی۔ پوپ فرانسس نے میانمار کا دورہ مکمل کر لیا ہے۔ اپنے دورے کے آخری دن انہوں نے نوجوان مسیحیوں کے ایک دعائیہ اجتماع میں شرکت کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنا چار روزہ دورہ میانمار مکمل کرنے کے بعد پوپ فرانسس جمعرات کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ پہنچ گئے۔ بھارت روہنگیا مسلمانوں کی ملک داخلے کی روک تھام کیلئے بنگلہ دیش سرحد پر بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی (5 بٹالین) 6000 اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کرے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے رواں سال 31 اکتوبر تک سرحد پار کرنے والے 81 روہنگیا مسلمانوں کی حراست میں لیا جن میں سے 71 کو واپس بنگلہ دیش بھیج دیا گیا ہے۔ بھارتی بارڈرسکیورٹی فورس ڈائریکٹر جنرل کے شرما نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ روہنگیا مسئلہ ایک پیچیدہ مسئلہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن