یورپ بھر میں مسلمانوں کی تعداد میں اضا فہ ہورہا ہے۔ 2050 تک مسلمانوں کی تعداد یورپ کی کل آبادی کا گیارہ فیصد ہونے کا امکان
نیویارک (نیٹ نیوز) یورپ بھر میں مسلمانوں کی تعداد میں اضا فہ ہورہا ہے۔ 2050 تک مسلمانوں کی تعداد یورپ کی کل آبادی کا گیارہ فیصد ہونے کا امکان ہے۔امریکی تھنک ٹینک کی یورپ میں مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ فی الحال مسلمان یورپ کی کل آبادی کا 5فیصد ہیں اور پیو ریسرچ سینٹر نے امیگریشن کی 3 مختلف شرح کے اعتبار سے اندازے پیش کیے ہیں۔ پہلی صورت کے مطابق اگر قانونی اور غیر قانونی تارکین وطن کی آمد بند کردی جائے تب بھی 30 یورپی ممالک میں مسلمان آبادی کا7 عشاریہ 4 فی صد تک ہوجائیں گے۔ اگرامیگریشن پناہ گزینوں کے بحران سے پہلے کی سطح پرآ جائے تو 2050 میں مسلمانوں کی آبادی آج کی نسبت دگنی یعنی11 عشاریہ 2 فیصد ہوجائے گی۔ تیسری صورت میں اگر پناہ گزینوں کی اسی طرح آمد جاری رہی تو مسلمان یورپ کی مجموعی آبادی کا 14فی صد ہوں گے تاہم اس کا امکان کم ہے۔
یورپ مسلمان