• news

ایڈز کے خاتمے کا عالمی دن آج منایا جائیگا مرض کے مکمل خاتمے کا عزم کرنا ہوگا :صدر مملکت

اسلام آباد (این این آئی) ایچ آئی وی ایڈز کے خاتمے کا عالمی دن آج منایا جائیگا۔ اس موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کیخلاف تمام تر تعصبات اور امتیازی سلوک کے مکمل خاتمے کا عزم کرنا ہوگا۔ تمام متعلقہ فریق اس مرض کیخلاف ملکر لڑیں اور پاکستان کو ایچ آئی وی ایڈز سے پاک کرنے میں مدد و تعاون فراہم کریں۔ہمیں اس بیماری بارے میں مزید آگاہی پھیلانے کے اس عزم کے اعادے کا موقع فراہم کرتاہے کہ اس بیماری سے کیسے بچا جائے اور اس بیماری سے وابستہ تعصبات کو کیسے دور کیا جائے۔
ایڈز /عالمی دن

ای پیپر-دی نیشن