• news

ایران اور مسقط تک فیری سروس شروع کی جائے گی

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) قومی اسمبلی کی میری ٹائم معاملات کے بارے میں سٹینڈنگ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پاکستان ایران اور مسقط تک فیری سروس شروع کرے گا جس سے نہ صرف زائرین کو فائدہ ہو گا بلکہ اس فیری سروس سے تجارتی فائدہ بھی ہو گا۔ سمری جلد کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ سمندر کے راستے اشیاءکی نقل و حرکت کے لئے نیا قانون بنانے کے لئے مختلف وزارتوں کے درمیان مشاورت جاری ہے۔ کمیٹی نے جس کی صدارت قومی اسمبلی کے رکن مصطفی شاہ نے کی نیشنل شپنگ کارپوریشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر معیاری جہاز نہ خریدے۔ شپنگ کارپوریشن کے چیئرمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جہازوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔
فیری سروس

ای پیپر-دی نیشن