پاک فضائیہ کے 3ائرکموڈورز کی ائروائس مارشل کے عہدے پر ترقی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت نے ائیر کموڈور محمد ظہور فیصل، ائیر کموڈور صوبان نذیر سید اور ائیر کموڈور رضوان ریاض کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی۔ ائیر وائس مارشل محمد ظہور فیصل نے ائیر فورس میںدسمبر1985 میں ائیر ڈیفنس برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (ائیر ڈیفنس)کے علاوہ بحیثیت نارتھ سیکٹر کمانڈر بھی خدمات سر انجام دےں۔ پاک فضائیہ کے کئی ریڈارسکواڈرنز کی کمانڈ بھی کی۔ نیشنل سکیورٹی اور وار سٹڈیز کے علاوہ سٹریٹیجک سٹڈیز مےںبھی ماسٹر ڈگریز حاصل کیں۔ پاک فضائےہ مےں شاندار خدمات پر ستارئہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔ ائیروائس مارشل صوبان نذیر سید نے پاکستان ائیر فورس میںدسمبر1988 میں انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ انہوں نے ائیروناٹیکل کمپلیکس کی ایوی یانکس پروڈکشن فیکٹری میں بطور مینیجنگ ڈائیریکٹر خدمات سر انجام دیں اورائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈائریکٹوریٹ آف نیٹ ورک اور ڈائریکٹوریٹ آف انجینئرنگ ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر بھی رہے۔پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ ائیر وائس مارشل رضوان ریاض نے ائیر فورس میں جون1990 میں انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔انہوں نے اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (پاکستان ائیر فورس وردینیس سرٹیفیکیشن اتھارٹیPACA)کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔ ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بحیثیت ڈائریکٹر کوالٹی کنٹرول اور ڈائریکٹر انجینئرنگ ڈویلپمنٹ فائز رہے۔ امریکہ سے ائیروناٹیکل انجینئرنگ میں گریجویشن مکمل کی اور ائیرو سپیس مےںماسٹر ڈگری بھی حاصل کی، مکینکل انجینئرنگ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کر چکے ہیں۔
ائیرفورس/ترقیاں