”پارلیمنٹ نبی کریم کے غلاموں کا ایوان ہے“ جماعت اسلامی نے قومی اسمبلی سینٹ میں قراردادیں جمع کرا دیں
اسلام آباد (صباح نیوز) پارلمینٹ میں قرار دادِ اظہار عقیدت بحضور سرورِ کونین ﷺ جمع کرا دی گئی۔ ممبران پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کا ایوان نبی مہربانﷺ کے غلاموں کا ایوان ہے عزم کیا گیا ہے آپ کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہو کر پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے ممبران پارلیمنٹ نے ماہ ربیع الاوّل کی مناسبت سے حضو ر نبی کریم کے ساتھ اظہار عقیدت ومحبت کے لیے قراردادیں قومی اسمبلی اور سینٹ میں جمع کرا دی ہیں۔ سینٹ میں قرارداد امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جمع کرائی جبکہ قومی اسمبلی میںقرارداد جماعت اسلامی کے ممبران صاحبزادہ طارق اللہ، صاحبزادہ محمد یعقوب، شیر اکبر خان اور خاتون رکن قومی اسمبلی محترمہ عائشہ سید نے جمع کرائی۔ یقین ہے دونوں ایوانوں کے آمدہ متوقع اجلاسوں میں رولز کو معطل کر کے ان قراردادوں کو منظور کیا جائیگا۔
قراردادیں