• news

;;ختم نبوت حلف نامہ میں ترمیم نواز شریف کی ایما پر ہوئی، شیخ رشید

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) شیخ رشید احمد نے الزام عائد کےا کہ ختم نبوت کے حلف نامہ میں ترمیم نوازشریف کی ایما پر کی گئی نوازشریف فوج اور دھرنا مظاہرین کوآپس میں لڑاناچاہتے تھے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کی وجہ سے دھرنامیں جانی ومالی نقصان ہوافوراًوزارت سے استعفاٰ دیں اگر فوج نے معاملات کو نہ سنبھالاہوتا تو 48گھنٹوں کے بعد پورے ملک میں آگ لگ جاتی اور فوج کے کنٹرول بھی حالات باہرہوجاتے، مےں 2018میں الیکشن ہوتے ہوئے نہیں دیکھ رہا ہوں ۔ وزیر مملکت انوشہ رحمان ، سابق وزیر قانون زاہدحامداور رانا ثناءاللہ کے بارے میں مذہبی قوتوں کے شدید خدشات ہیں ۔ مسلم لیگ ن والوں کو اگر کام پڑجائے تو پاﺅں اور نکل جائے تو گلے پڑ جاتے ہیں فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے افراد اور پولیس اہلکار کی صحیح تعداد عوام کو بتائی جائے اور حقائق تک پہنچنے کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔حکمرانوں نے آپریشن کے دوران میڈیا کو بند کردیا جو لوگ راولپنڈی میں شہید ہوئے ان کی وجہ ٹی وی کا بند کرنا ہے لوگوں کی شہادت کے بعد گاڑیاں جلائی گئی ہیں ۔
شیخ رشید

ای پیپر-دی نیشن