• news

خواجہ آصف نااہلی کیس، پی ٹی آئی کی جانب سے جواب الجواب جمع کرا دیا گیا

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نااہلی کیس کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی جانب سے جواب الجواب جمع کرا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں خواجہ آصف کی نااہلی کیلئے پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈارکی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 رکنی لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت خواجہ آصف کے تحریری جواب میں عثمان ڈار کے وکیل نے جواب جمع کراتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف نے3جولائی 2011 سے وصول کی گئی تنخواہ کی مکمل تفصیل نہیں بتائی،وفاقی وزیرنے اعتراف کیا کہ وہ غیر ملکی کمپنی کے ملازم اور لیگل ایڈوائزرہیں۔عثمان ڈار کی جانب سے ابوظہبی کے بینک اکاونٹ کی ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ بھی جواب الجواب کے ساتھ جمع کرایا گیاجس میں کہا گیا خواجہ آصف نے کاغذات نامزدگی میں ابوظہبی کے بنک اکاونٹ کا تذکرہ نہیں کیا، عدالت سے استدعا ہے کہ وزیر خارجہ کو نااہل قرار دیا جائے۔
خواجہ آصف

ای پیپر-دی نیشن