سپریم کورٹ:5 افراد کے قتل کا ملزم 10 سال بعد عدم ثبوت پر بری
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ نے 5 افراد کے قتل میں سزائے موت پانے والے ملزم کو 10 سال بعد عدم ثبوت پر بری کردیا۔جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سزائے موت کے قیدی کے کیس کی سماعت کی۔کیس کی سماعت کے دوران جسٹس آصف کھوسہ نے ریمارکس دیئے ملزم کے اقبالی بیان میں سقم ہیں جبکہ استغاثہ کیس کو ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔عدالت عظمیٰ نے کہا کہ واقعہ کا عینی شاہد بھی موجود نہیں، جس کے بعد عدالت نے سزائے موت کے ملزم کی سزا ختم کرتے ہوئے اسے بری کرنے کا حکم دےدیا۔ خیال رہے کہ ملزم سعید اختر کے خلاف راولپنڈی کے تھانہ آر اے بازار میں 5 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ملزم بری