• news

ہائیکورٹ نے سنٹرل ایڈمشن پالیسی کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سینٹرل ایڈمیشن پالیسی کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ فاضل عدالت نے حتمی فیصلہ آنے تک یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور نجی میڈیکل کالجز کو داخلہ فارم اور فیسیں وصول کرنے سے روک دیا۔ جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ نجی میڈیکل کالجز کی جانب سے کہا گیا کہ پی ایم ڈی سی کے قوانین بنانے سے قبل مشترکہ مفادات کونسل میں زیر بحث نہیں لایا گیا۔ پی ایم ڈی سی کے قانونی مشیر نے عدالت کو بتایا کہ پی ایم ڈی سی نے پہلے سے موجود قانون پر عمل درآمد کیا۔ تمام نجی اور سرکاری میڈیکل کالجز پی ایم ڈی سی کے قوانین اور قواعد و ضوابط کے پابند ہیں۔ عدالت نے نجی میڈیکل کالجز کو میرٹ لسٹیں آویزاں کرنے سے روکتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
فیصلہ محفوظ

ای پیپر-دی نیشن