• news

گونگے بہرے بچوں پر تشدد کیخلاف درخواست‘ سپیشل ایجوکیشن سٹاف ایسوسی ایشن کی فریق بننے کیلئے درخواست پر نوٹس جاری

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں گونگے بہرے بچوں پر تشدد کے خلاف دائر درخواست میں سپیشل ایجوکیشن فار سٹاف ایسوسی ایشن کے فریق بننے کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے سماعت کی۔ سپیشل ایجوکیشن فار سٹاف ایسوسی ایشن نے فریقین بننے کیلئے درخواست دی اور استدعا کی کہ ایسوسی ایشن کو بھی اس معاملے پر فریق بنا کر انکا موقف سنا جائے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ڈسکہ میں گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کے طلباءوطالبات پر سرکاری بس میں تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔
نوٹس جاری

a

ای پیپر-دی نیشن