• news

گرین ٹاﺅن: چار افراد کی 18 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، گھر کے باہر پھینک گئے

لاہور (نامہ نگار+ نمائندگان) گرین ٹاﺅن میں 4 افراد نے 18 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ نامعلوم ملزمان لڑکی کو زیادتی کے بعد اسکے گھر کی دہلیز پر پھینک کر فرار ہوگئے۔ متاثرہ لڑکی کے والدین نے تھانہ گرین ٹاﺅن میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ کرنے کیلئے درخواست دیدی۔ علاوہ ازیں دیگر واقعات میں اوباشوں نے 3 خواتین، 13 سالہ لڑکی اور لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ جھنگ پانچواں میل گوجرہ روڈ میں اوباش عمران نے مبینہ طور پر (ش) کو قابو میں کرکے اس سے زیادتی کر ڈالی۔ پاکپتن کے نواحی گاﺅں 25 کے بی کی حلیمہ بی بی کو ملزم گلاب علی نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ اوکاڑہ میں نواحی قصبہ ٹھٹھہ مدوکا کی 13 سالہ اللہ معافی کو اوباش شان اور جمیل جبکہ قصبہ طاہر کلاں علیشہ افراہیم کو علی نواز نے ساتھیوں سے ملکر اغوا کے بعد چار ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ علاوہ ازیں نواحی قصبہ 40/ٹو۔ایل کے رفیق کے بیٹے فریاد کو اوباش شرافت نے گن پوائنٹ پر ہوس کا نشانہ بنایا۔
زیادتی

ای پیپر-دی نیشن