• news

شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر اقوام متحدہ میں امریکہ کا بڑا سخت موقف دنیا بھر کے ممالک شمالی کوریا کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کر دیں امریکہ

راسن (اے ایف پی+ نیوز ایجنسیاں) شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر اقوام متحدہ میں امریکہ کا بڑا سخت موقف سامنے آیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں امریکہ نے تمام ملکوںسے شمالی کوریا سے تعلقات ختم کرنے پر زور دیا ہے۔ امریکی مندوب نکی ہیلے نے کہا ہے کہ چند روز قبل پانچ کیا گیا شمالی کوریا کا میزائل پہلے سے زیادہ جدید ہے۔ دنیا بھر کے ممالک شمالی کوریا کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کر دیں۔ تمام ممالک شمای کوریا کے افراد کو نوکری سے نکال دیں۔ اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کو حاصل استحقاق سے بھی محروم کیا جا سکتا ہے۔ نکی ہیلے نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ پر زور دیا ہے کہ شمالی کوریا کو تیل کی فراہمی بند کر دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کی صورت میں شمالی کوریا کی قیادت کو تباہ کر دیں گے۔ جنگ ہوئی تو اس کا ذمے دار شمالی کوریا کی مسلسل جارحیت ہو گی۔ بیلارس میں گفتگو کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے شمالی کوریا سے تعلقات توڑنے کا امریکی مطالبہ مسترد کرتے کہا تجویز منفی ہے۔ پابندیوں کا دباﺅ اب اثرانداز نہیں ہو گا۔ ٹرمپ نے کم جونگ ان کو بیمار کتے کا بچہ قرار دیدیا جبکہ فرانسیسی خاتون وزیر دفاع فلورنس پارلے نے انتباہ کیا ہے امریکہ اور یورپ شمالی کوریا کے میزائلوں کی رینج میں ہیں۔ تیسرے بیلسٹک میزائل کا تجربہ بڑتی طاقت کا مظہر ہے۔ پیانگ یانگ پر پابندیوں کا راستہ چنا جائے۔ سفارتکاری بھی ضروری ہے۔امریکی وزیر خارجہ ایکس ٹلرسن نے چین پر زور دیا ہے وہ شمالی کوریا کو تیل کی سپلائی بند کرے تاکہ میزائل پروگرام بند کرنے کیلئے اسے مذاکرات کی میز پر لایا جا سکے سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا جرمنی نے سفارتی مشن میں کمی کا اعلان کر دیا وزیر خارجہ ٹلرسن گبریل نے کہ کہا سفارتخانے میں عملے کی تعداد پہلے ہی کم کر چکے۔ مزید افراد کو واپس بلائیں گے۔

امریکہ

ای پیپر-دی نیشن