پیپلزپارٹی مشکل میں ہے‘ ہم سے غلطیاں ہوئیں جسے بلاول نے درست کرنا ہے: کائرہ
گجرات+ساہیوال (نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)موجودہ حالات میں پیپلزپارٹی مشکل میں ہے مگر ہم سے بھی کوتاہیاں ہوئی ہیں جسے بلاول نے درست کرنا ہے بلاول کے انکل بھی آجکل بلاول کو چھوڑ کر چلے گئے بہت سے انکل مفاد نکلنے پر غائب ہو چکے ہیں اب جیالے جیالیاں ہی انکے انکل اور انٹیاں ہیں جس جس نے پارٹی سے غداری کی وہ تاریخ میں گم ہو کر رہ گیا ہے۔ ان خیالات کاا ظہار پاکستان پیپلزپارٹی صوبہ پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے ضلعی سیکرٹریٹ میں 50ویں یوم تاسییں کے سلسلہ میںمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ حکومت ایک دھرنا ختم کروانے کیلئے پورا ملک بند کروا بیٹھی ختم نبوت کا معاملہ بھی وہ آسانی سے حل نہیں کروا سکے۔مسلم لیگ ن نے ہمیشہ دھرنوں میں لوگوں پر گولیاں چلائیں اور انکی جانیں لیں ہم نے ہمیشہ علماءسے بیٹھ کر مسائل سلجھائے سازش ساز ش کا شور مچانے والے اشاروں کی بجائے کھل کر بتائیں کہ کون سازش کررہا ہے ہمیں اس مرتبہ کوئی ساز ش نظر نہیں آرہی ۔نیا پاکستان بنانے کا نعرہ لگانے والے نوجوان نسل کو خواب دکھا رہے ہیں درحقیقت اس جماعت کا کوئی اصول نظریہ نہیںپی ٹی آئی میں جیڑاآئے لنگی جائے کی بے اصولی چل رہی ہے عمران خان دہشت گردوں کا استاد ہے جو انکی جماعتوں کو چندے دیتا ہے ان پرکرپشن کیخلاف نعرہ ججتا نہیں کیونکہ انہوں نے دائیں بائیں وہ کھڑے کر رکھے ہیں جنہیں پہلے ہی کرپٹ قراردیا جاچکاہے۔ تقریب میں قمرزمان کائرہ نے اعتراف کیا ہے پنجاب میں پیپلز پارٹی کے اندر کئی گروپ بن چکے ہیں جنہیں ختم کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں اسی وجہ سے تنظیم سازی میں رکاوٹیں بھی ہیں۔چند ہفتوں میں صرف تین چار مرتبہ عدالت پیشی پر نوازشریف کی چیخیں نکل رہی ہےں ملک کی کوئی ایسی جیل نہیں ہوگی جہاں پیپلزپارٹی کے جیالوں کو بند کر کے کوڑے نہ مارے گے ہونگے بی بی شہید پر آفرین ہے جنہوں نے ہمت جراتمند ی سے کبھی والد کیلئے، کبھی خاوند کیلئے اور کبھی اپنے لئے عدالتوں جیلوں کے دھکے کھائے مگر صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جان لیںنظریے خون دینے عقل سے فیصلے کرنے اورفہم فراست رکھنے سے بنتے ہیں نہ کہ جیبیں بھرنے اور ملکی اداروں کیساتھ لڑائی لڑنے سے بنتے ہیں حیرت کی بات ہے آج کڑا وقت آنے پر نواز شریف کو ذوالفقار علی بھٹو اسکی بیٹی اور پارٹی یاد آرہی ہے مگرانہیں اپنی طرف سے پیپلزپارٹی کیخلاف کی جانیوالی سازشیں یاد نہیں آتیںآصف علی زرداری کو مقدمات میں پھنسانے والے آج خود پانامہ میں پھنس کر خاندان سمیت نااہل ہو چکے ہیں انکی بیٹی ، بیٹے ، بھائی ، بہنوئی ، داماد سمیت کوئی بھی بچ نہیں پایا یہی تاریخ کا انتقام ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ فوج کے سیاسی کردار کے مخالف رہی مگر نواز شریف نے خود کو بچانے کیلئے جمہوریت چھوڑ کر ملک دس سال کیلئے آمروں کے حوالے کر دیا ہماری لیڈر شپ نے کبھی ایسے معاہدے نہیں کئے بلکہ اپنا خون اور اپنی جانیں قربان کر دی ہیں۔نوازشریف ضیاءالحق کے سیاسی جانشین تھے جو اب انکا نام لینے کی بجائے بھٹو کو یاد کرتے پھر رہے ہیں۔تقریب سے ضلعی صدر ضیاءمحی الدین ، ڈاکٹر زاہد ظہیر ، چوہدری اصغر پسوال ، سابق ایم این اے ثمینہ فخر پگانوالہ ، وزیر النساءایڈووکیٹ ، میر انجم ، خواجہ حماد اکرم دیگر نے بھی خطاب کیاجبکہ پروفیسر بوعلی منور کی کتاب کی تقریب رونمائی بھی کی گئی۔علاوہ ازیں ساہےوال کے ضلعی سےکرٹرےٹ مےں سالگرہ کی تقریب میں پےپلز پارٹی کے کارکنوں کے نام اپنے پےغام مےں پےپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پےپلز پارٹی شہےدوں کے خون سے بنی ہے اس لئے پےپلز پارٹی کو ختم کر نے کی باتےں کر نے والے احمقوں کی جنت مےں رہتے ہےں۔اس مو قع پر 50 وےں سالگرہ کا کےک ضلعی صدر زکی چو ہدری نے کاٹا اور کارکنوں کے جذبہ کو سراہا اور اعلان کےا کہ 5دسمبر کو پےپلز پارٹی کے کارکن اسلام آباد جوق در جوق جائےں گے۔
کائرہ