• news

اندرونی قرضوں کی واپسی، 3 ماہ میں 49 کھرب روپے کے نئے قرضے لینا کا شیڈول تیار

لاہور(کامرس رپورٹر) وفاقی حکومت کے اندرونی قرضوں کی واپسی کے لیے اگلے تین ماہ کے دوران تقریبا 49 کھرب روپے کے نئے قرضے لینے کا شڈول تیار کر لیا گیا ہے۔ حکومت نے پرانے قرضے واپس کرنے اور دوسرے اخراجات کے لیے تین ماہ کے دوران منی مارکیٹ سے 48 کھرب 75 ارب روپے کے نئے قرضے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دسمبر سے فروری تک حکومت نے مجموعی طور پر 48 کھرب 23 ارب 52 کروڑ روپے کے اندرونی قرضے واپس کرنے ہیں۔ سٹیٹ بینک کے مطابق نئے قرضوں کے لیے حکومت کی طرف دسمبر سے فروری کے اختتام تک 6 مرتبہ ٹریژری بلز نیلام کیے جائیں گے جس سے مجموعی طور پر 47 کھرب 18 ارب روپے کے حصول کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ اس دوران 1 کھرب 50 ارب روپے مالیت کے پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز فروخت کرنے ٹارگٹ بھی رکھا گیا ہے۔ قرض ملنے کی صورت میں حکومت کو قرضوں کی واپسی کے بعد دوسرے اخراجات کے لیے بھی 51 ارب 48 کروڑ روپے دستیاب ہوں گے۔
نئے قرضے

ای پیپر-دی نیشن