• news

حکومت کے اخراجات آمدنی سے 43 فیصد زیادہ، بجٹ خسارہ 4 کھرب 41 ارب ہو گیا

لاہور(کامرس رپورٹر) وفاقی حکومت کے اخراجات اس کی آمدنی سے بھی 43 فیصد زیادہ ہو گئے ہیں اور رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کا بجٹ خسارہ 4 کھرب 41 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران حکومت کے مجموعی اخراجات 14 کھرب 66 ارب روپے تک پہنچ گئے جبکہ تین ماہ کی مجموعی آمدنی کا حجم 10 کھرب 25 ارب 10 کروڑ روپے رہا۔حکومت کی ٹیکسوں کی آمدنی میں تو اضافہ دیکھا گیالیکن نان ٹیکس آمدنی پہلے سے بھی کم ہو گئی۔ بجٹ خسارہ گزشتہ سال اس عرصے سے تقریبا 3 کھرب روپے زیادہ ہے جولائی سے ستمبر کے اختتام تک کے اخراجات میں سب سے زیادہ رقم 4 کھرب 45 ارب 37 کروڑ روپے سود کی ادائیگی پر خرچ ہوئی ،دفاع پر 1 کھرب 81 ارب 92 کروڑ روپے خرچ ہوئے، مجموعی ترقیاتی اخراجات کا حجم 2 کھرب 21 ارب 42 کروڑ روپے رہا ر واں مالی سال پہلی سہ ماہی کے اخراجات جی ڈی پی کے 4.1 فیصد ہیںجبکہ گزشتہ مالی سال اتنی مدت کے دوران اخراجات جی ڈی پی کے 3.9 فیصد تھے۔

خسارہ

ای پیپر-دی نیشن